ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / پنتھرس پارٹی کی جموں وکشمیر کے لوگوں سے انسانی حقوق کے لیے ووٹ کے ذریعہ لڑنے کی اپیل

پنتھرس پارٹی کی جموں وکشمیر کے لوگوں سے انسانی حقوق کے لیے ووٹ کے ذریعہ لڑنے کی اپیل

Thu, 15 Nov 2018 21:50:06    S.O. News Service

جموں:15/نومبر(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)نیشنل پنتھرس پارٹی کے سرپرست اعلی پروفیسربھیم سنگھ نے جموں وکشمیر کے تینوں خطوں جموں ، وادی کشمیر اور لداخ کے لوگوں سے بلیٹ کی بجائے بیلٹ (بندوق سے نہیں ووٹ کے ذریعہ) لڑنے کی اپیل کی ہے کیونکہ یہی واحد راستہ ہے ظالموں کے ظلم سے نجات کا جو 1950سے جموں وکشمیر میں حکمرانی کررہے ہیں۔انہوں نے جموں وکشمیر کی نئی نسل سے کہاکہ آئین نے انہیں مضبوط ہتھیار’ بیلٹ پیپر’دیا ہے ، جو فرسودہ ہوچکیں بندوقوں اور سخت قوانین ،جو ریاست نے جموں وکشمیر کے لوگوں پر ظلم اور استحصال کے لئے بنائے ہیں، سے زیادہ طاقتور ہے۔پنتھرس سربراہ نے سیاسی جماعتوں کی نوجوان اور سینئر قیادت کے ساتھ ساتھ حریت کانفرنس کے لیڈروں سے بھی جموں، کشمیر اور لداخ کے لوگوں، جو انصاف اور اپنے بچوں کے روشن مستقبل کے انتظار میں ہیں، کے مفاد اور تینوں خطوں میں جمہوریت،قانون کی حکمرانی اور امن کے لئے متحد ہونے کی اپیل کی۔انہوں نے کہاکہ یہ ممکن ہے کہ ریاست میں نئے انتخابات کرائے جائیں اور نئی قیادت مقننہ کے ساتھ بیٹھ کر جموں وکشمیر فیڈریشن کے لئے کام کرے جس سے ہر خطہ کو خودمختار حیثیت مل سکے اور خطہ کی مقامی صوبائی حکومت ہو۔ہر خطہ کے اپنی اقتصادی حیثیت ہو جو اپنے خطہ کی نئی نسل کو ان کا مستقبل روشن بنانے کے یکساں مواقع فراہم کرے۔ حکومت ہند دونوں صوبوں کی اقتصادی آزادی میں مدد کرے۔لداخ اپنے لئے خودمختار زون بناکر آگے ہے اور لداخ کے لوگ سیاسی ڈھانچہ کی ترقی کے لئے جدوجہد کررہے ہیں۔


Share: